
کئی دینی سلسلوں کے بانی ممتاز عالم دین مولانا قاری جمیل الرحمن اختر 64 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
انہوں نے ختم نبوت سمیت کئی تحریکوں میں حصہ لیا،مولانا سرفراز خان صفدر کے خلیفہ اجل اور مولانا زاہد الراشدی کے دیرینہ رفیق اور معاون تھے
اسلام آباد/لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے امیر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست، جامع مسجد امن باغپورہ کے خطیب، متعدد کتابوں کے مصنف،کئی دینی سلسلوں کے بانی ممتاز عالم دین مولانا قاری جمیل الرحمن اختر 64 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،انہوں نے بیوہ، 4 بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑیں،انہوں نے ختم نبوت سمیت کئی تحریکوں میں حصہ لیا،مولانا سرفراز خان صفدر کے خلیفہ اجل اور مولانا زاہد الراشدی کے دیرینہ رفیق اور معاون تھے ،ان کے انتقال پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،وفاق المدارس کے ناظم اعلٰی مولانا محمد حنیف جالندھری ،پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، نائب امیر اول مولاناعبدالقیوم حقانی،نائب امیر دوم مولاناعبدالرزاق،نائب امیر سوم مولانارشیداحمد درخواستی،سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی،اسلام آباد کے امیر مولانا رمضان علوی،امیر صوبہ سندھ مولانا قاری اللہ داد،امیر گلگت بلتستان مولانا ثناءاللہ غالب ،امیر کے پی کے مولانا عبدالحفیظ محمدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد کاشمیری،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پرفیسر حافظ منیر احمد،امیر ملکہ کوہسار مری مولانا قاسم عباسی،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا قاری عثمان رمضان،سیکرٹری مالیات سعید احمد اعوان،سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا امجد محمود معاویہ،گوجرانوالہ کے امیر مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر، جنرل سیکرٹری اسلام آباد مولانا حافظ علی محی الدین،جنرل سیکرٹری کے پی کے مفتی جعفر طیار،سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مولانا عطاء اللہ علوی ،جنرل سیکرٹری سندھ مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں اور دیگر نے مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو دینی حلقوں کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی ساری زندگی درس و تدریس اور دینی جدوجہد میں گزری، پاکستان شریعت کونسل کے پلیٹ فارم سے انہوں نے ناقابل فراموش دینی خدمات سرانجام دیں جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے مولانا مرحوم کے جملہ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامل بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی، دریں اثنا پاکستان شریعت کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات میں بھی مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کروائی گئی۔