پی ایچ اے کی میپل ٹری پلانٹشن مہم کے تحت ریلوے اسٹیشن پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد ، جسٹس جواد الحسن نے پودا لگا یا ۔
فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو صحتمند بنانے کیلئے شجرکاری ہماری ضرورت ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ایچ اے کی میپل ٹری پلانٹشن مہم کے تحت ریلوے اسٹیشن پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جسٹس جواد الحسن نے پودا لگا یا۔اس موقع پر ترجمان پی ایچ اے، انچارج زون 2 بھی موجود تھے۔ جسٹس جواد الحسن نے ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا بھی کی اس موقع پر جاوید حامد انچارج زون 2 نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو صحتمند بنانے کیلئے شجرکاری ہماری ضرورت ہے۔ درخت قدرتی خوبصورتی اور آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کا سبب ہیں۔ ہر فرد کو چاہیے کہ اپنے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنی اردگرد خالی جگہ پر پودا لگائے۔ میپل ٹری پلانٹشن مہم کے تحت شہر بھر میں پارکوں اور شاہراؤں پر شجرکاریجاری ہے۔ جاوید حامد انچارج زون 2 نے مزید کہاکہ شجرکاری صدقہ جاریہ اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ناگزیر ہیں۔



