پولیومہم میں کامیاب حکمت عملی، لاہور سو بٹا سو۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا بہترین کارکردگی دکھانے پرتمام متعلقہ ٹیموں کی ستائش۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے لاہور کی پولیو مہم کو 100 فی صد نمبر دے کر کامیاب قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پولیومہم ختم ہونے کے بعد 24لاٹ کے نمونے لیے اورایل کیواے ایس یعنی لاٹ کوالٹی اشورنس سیمپل تکینک کے تحت24 نمونے لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24میں 22نمونے کو بہترین، 2کو درمیانہ کا درجہ ملا اور تمام نمونے پاس قرار دیے گیے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ 24نمونے لیے گئے اوراس سے قبل کم نمونے لیے جاتے تھے۔ڈی سی لاہور نے بہترین کام کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم سے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی فیلڈ ٹیموں کی محنت اور ایمانداری کا نتیجہ ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد و سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب اچھا کام ہوتا ہے تو نظر آتا ہے اور محنت پرداد اور ستائش ٹیموں کا حق ہے۔