مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں

۔۔ڈویژنل ورکنگ کی کمیٹی سکیم کے متعلق کسی بھی شہری کو فون کرکے اطمینان کرے گی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے نئے اقدامات کو جاری رکھنے کی سختی سےہدایات کی’نہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹر سسٹم کے ذریعے جاری ترقیاتی سکیموں پر نظر رکھی جائے گی۔ترقیاتی سکیم کی منظوری یا جائزہ اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے ہوگا۔نگران سیٹ اپ میں صرف جاری ترقیاتی سکیم کا جائزہ ہوگا۔نئی سکیم الیکشن کمشن کے فریم ورک کیمطابق ہوگی۔جاری ترقیاتی سکیم کو ریوائز کرنے سے پہلے ہر رویژن کی قبل و بعد کی تصاویر منسلک کرنا لازمی ہوگا۔جس علاقے کی سکیم ہوگی۔وہاں کے شہریوں سے عوامی فیڈبیک لیا جائیگا۔ڈویژنل ورکنگ کی کمیٹی سکیم کے متعلق کسی بھی شہری کو فون کرکے اطمینان کرے گی۔
جاری ترقیاتی سکیموں کے اجلاس میں افسران نے شرکت کی جسمیں کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سکیموں کو ریوائز کردیا۔ کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت ہے کہ سکیم کی سو فیصد تکمیل و اطمینان کے بعد دستخط کریں۔سبزہ زار کالج لاہور کے بی ایس بلاک کی تعمیر۔ایسوسی ایٹ کالج ننکانہ صاحب کی جاری ترقیاتی سکیموں کو بھی ریوائز کردیا گیا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button