انٹرٹینمینٹ

امیتابھ بچن فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ’درشن نہیں ہو سکے گا‘

ہندوستان ٹائمز نے امتیابھ بچن کے بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں انہوں نے لکھا کہ حیدر آباد میں ’پراجیکٹ کے‘ فلم کے ایک ایکشن سین میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

بالی وُڈ اداکار امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد شوٹنگ روک دی گئی اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہوں نے ’درشن‘ بھی معطل کر دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے امتیابھ بچن کے بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں انہوں نے لکھا کہ حیدر آباد میں ’پراجیکٹ کے‘ فلم کے ایک ایکشن سین میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے ایکشن سین میں خود ہی کو زخمی کر لیا میری پسلیوں پر چوٹیں آئی ہیں۔‘
واقعے کے بعد اداکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ شوٹنگ روک دی گئی اور امیتابھ بچن ممبئی واپس چلے گئے ہیں۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں یہ بھی لکھا کہ ’میری مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔ اب بھی سانس لیتے ہوئے کچھ تکلیف ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں بہتر ہو جاؤں گا۔ ادویات بھی لے رہا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جو کام طے تھے وہ سب منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک ٹھیک نہیں ہو جاتا سب کچھ معطل رہے گا۔ کسی حد تک موبائل استعمال کر رہا ہوں۔
انہوں نے ہر اتوار کو ہونے والے درشن کی معطلی کا بھی اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کہنا میرے مشکل ہے کہ میں آپ سے نہیں مل سکوں گا، اس لیے مت آئیے گا۔ زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کو بھی مطلع کیجیے جو آنا چاہتے ہیں۔‘
پراجیٹ کے فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ دیپکا پاڈوکون اور دیشا پٹنی بھی کام کر رہی ہیں۔ یہ سائنس فکشن اگلے برس 12 جنوری کو کئی زبانوں میں ریلیز ہو گی اور اس کے ہدایت کار ناگ ایشوین اس کے ہدایت کار ہیں۔
اس کے پروڈیوسر ایسوین دت ہیں۔ رواں برس جنوری میں فلم کی ٹیم کی جانب سے دیپکا پاڈوکون کی سالگرہ پر فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ان کو مبارک باد بھی دی گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button