انٹرٹینمینٹ

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں 8روزہ واٹر کلر پینٹنگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔

ورکشاپ میں نامور آرٹسٹ و عظیم استاد ڈاکٹر اعجاز انور تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے تعارفی کلمات ادا کئے،ڈاکٹر اعجاز انور کو گلدستہ پیش کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں 8روزہ واٹر کلر پینٹنگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ورکشاپ میں نامور آرٹسٹ و عظیم استاد ڈاکٹر اعجاز انور تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے تعارفی کلمات ادا کئے،ڈاکٹر اعجاز انور کو گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور نامور آرٹسٹ محمد جاویدورکشاپ نے خصوصی شرکت کی۔ نامور آرٹسٹ و عظیم استاد ڈاکٹر اعجاز انور نے ورکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے منفرد اسلوب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس میں جی لگ جائے وہی آپ کا میڈیم ہے،اپنا راستہ، اپنا انداز خود تلاش کریں۔نامور آرٹسٹ محمد جاوید نے کہا کہ واٹر کلر میڈیم کو ڈاکٹر اعجاز انور نے نئی جہتوں سے متعارف کروایا۔ تقریب میں چیئرمین الحمراقاسم علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تخلیق ٗ تکلیف کے بغیر ممکن نہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے ورکشاپ کے شاندار انعقاد پر الحمراء ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کی صورت میں الحمراء نوجوانوں کو سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔ الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال نمبر دو نوجوانوں سے بھرا رہا، نوجوان آرٹسٹوں کی ورکشاپ میں گہری دلچسپی رہی،ورکشاپ کے پہلے دن کے اختتام پر سوال و جواب کی بھرپور نشست ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچر ل کمپلیکس محمد عارف نے ورکشاپ کے انتظامات کو احسن انداز سے نبھایا۔الحمراء کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں واٹر کلر ورکشاپ 8روز تک جاری رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button