مشرق وسطیٰ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے صوبہ کے 08 ڈویژن کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن بارے افسران کی ٹریننگ مکمل

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے صوبہ کے 08 ڈویژن کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن بارے افسران کی ٹریننگ مکمل لی ، پنجاب کے 90 فیصد اضلاع میں ای رجسٹریشن کے تحت کام کا آغاز کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر نے کہا ہے کہ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی ہدایت پر عوام الناس کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور منتقلی کو آسان بنانے کے لیے لاہور ، روالپنڈی ، گوجرانوالہ ، گجرات ، ساہیوال ، ملتان ، سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن بارے افسران و اہلکاران سمیت وثیقہ نویس کی ٹریننگ کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی جی خان اور فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع میں ٹریننگ پراسس کو رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر پنجاب کے 90 فیصد اضلاع میں ای رجسٹریشن کے تحت کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ای رجسٹریشن کے ذریعے جائیداد کی منتقلی کا عمل شفاف اور کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جا رہا ہے ، ٹریننگ مکمل کرنے والے اضلاع میں کوئی بھی رجسٹری مینول طریقہ کار کے مطابق نہ ہو سکے گی۔
ڈی جی سائرہ عمر نے بتایا کہ ای رجسٹریشن کا تمام عمل خود کار نظام کے تحت ہے ، شہری خود یا وثیقہ نویس کے ذریعے کمپیوٹر رجسٹری کے کاغذات ٹائپ کرکے آن لائن سب رجسٹرار کو سینڈ کر سکتے ہیں اور رجسٹرار کے دفتر میں دونوں پارٹیز کے بیان اور تھمب ایمپریشن کی تصدیق کے بعد رجسٹری پاس ہو جائے گی جبکہ شہری ای رجسٹریشن کے تحت ہونے والی رجسٹری کی کاپی گھر بیٹھے آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن کے قیام سے ریونیو ریکارڈ میں بھی ردوبدل نہیں ہو سکے گی اور ای رجسٹریشن منصوبہ کرپشن کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔
ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر نے مزید کہا کہ ای رجسٹریشن کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی اور افسران کی موثر مانیٹرنگ ہو سکے گی جبکہ نگرانی کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button