مشرق وسطیٰ

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات کئے گئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے گرجا گھروں کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کوخصوصی ہدایات جاری کیں۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید بڑھادی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو گرجا گھروں، اہم مقامات پرسیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ سی سی پی او نے ڈولفن اسکواڈ سمیت پی آریو اور ایلیٹ ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران و جوان شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور عبادت کیلئے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکورٹی کیلئے الرٹ رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button