مشرق وسطیٰ

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد، 79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دے دی گئی

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد ترقی پانے والے افسران نئے جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ سی سی پی او لاہور ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں منعقدہ بورڈ میں ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری شامل تھے۔اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز کی ترقی کیلئے 135کیس زیر غورتھے جس میں سے79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دی گئی ہے۔اس حوالے سے آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی ہر افسراور اہلکارکا جائز حق ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران نئے جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button