انٹرٹینمینٹ

سعودی اور کویتی خواتین کی پیدل مہم جوئی ایک ساتھ

یہ دونوں خواتین خلیجی خطے میں دوڑ، فری ڈائیونگ، سرفنگ، سکائی ڈائیونگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے  کے لیے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

سعودی خاتون ھیا السماری اور ان کی دیرینہ دوست کویتی فائی العمران کا خیال ہے کہ ان کی زندگی میں ایک بار کیلفورنیا کے پیسیفک کریسٹ ٹریل پر کی جانے والی مہم جوئی دوسری خواتین کو متاثر کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق یہ دونوں عرب خواتین امریکہ کے مغربی ساحل پر پھیلی میکسیکو سے کینیڈا کی سرحدوں سے منسلک دنیا کی طویل ترین ہائیکنگ کے لیے اس مہم  میں حصہ لے رہی ہیں۔

دونوں عرب دوست خواتین نے بہت سی ایڈونچر میں ایک ساتھ حصہ لیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

یہ دونوں خواتین خلیجی خطے میں دوڑ، فری ڈائیونگ، سرفنگ، سکائی ڈائیونگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے  کے لیے کافی شہرت رکھتی ہیں۔
اس مہم جوئی میں پانچ سے چھ مہینے کا عرصہ درکار ہے جس میں میں 4,265 کلومیٹر، 26 قومی جنگلات، سات قومی پارکس، پانچ ریاستی پارکس اور مختلف جنگلات میں سے گزرنا شامل ہے۔

دونوں عرب خواتین کا ارادہ ہے کہ 32 کلومیٹر یومیہ کی اوسط سے اپنے اس سفر کو ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں مکمل کر لیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے میکسیکو سے کینیڈا کی جانب یہ خطہ (پیسیفک کریسٹ ٹریل) پیدل چلنے کے لیے لمبی پگڈنڈیوں کے حوالے سے طویل راستہ سمجھا جاتا ہے۔

بہت سے دیگر مہم جو افراد کی طرح ھیا السماری اور فائی العمران نے اپریل کے شروع میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے قریب صحراؤں سے لے کر برفیلے پہاڑوں تک کیمپو ٹریل سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کیا ہے۔
دونوں خواتین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اس سفر کی تشہیر بھی کر رہی ہیں جہاں ھیا السماری کے 63000 سے زیادہ فالورز ہیں اور فائی العمران کے فالوروز کی تعداد بھی گیارہ ہزار سے زائد ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس مہم جوئی میں اپنی روزمرہ کی تفصیلات شیئر کر رہی ہیں کہ کہ وہ ان پگڈنڈیوں پر فطرت کے حیرت انگیز اور خوبصورت مناظر سے کیسے لطف اندوز ہو رہی ہی۔
پیدل سفر کرنے والی دوستوں کا کہنا ہے کہ اس مہم جوئی کے ارادے سے روانہ ہونے تک ان کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی جس سے انہیں تقویت ملی۔

دونوں نے گذشتہ سات سال کے عرصہ میں مختلف طویل سفر کے علاوہ اور بھی بہت سی ایڈونچر میں ایک ساتھ حصہ لیا ہے۔
ھیاالسماری نے بتایا ہے کہ وہ عرصہ دس سال سے پیدل سفر کر رہی ہیں اور پیدل چلنا انہیں پسند ہے اور میرا یہ جنون کسی بھی قسم کے تناؤ سے نجات کرنے کے لیے اہم ہے۔
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button