پاکستانی سپورٹس سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نےدنیا بھر میں ایک بار پھر سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا.صوبائی وزیر ابراہیم مراد
ابراہیم مراد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایتھلیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے اور یہ بات پوری قوم کے لئے قابلِ ستائش ہے. پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں آج ارشد ندیم نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جسے آنے والی کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا.
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ابراہیم مراد کی پاکستانی سپورٹس سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دنیا بھر میں ایک بار پھر سے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ڈھیر و ڈھیر مبارکباد۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بُدھاپیسٹ ہنگری (Buddhapest Hungary) میں جیولن تھرو فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سِلور میڈل جیت لیا. ابراہیم مراد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایتھلیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے اور یہ بات پوری قوم کے لئے قابلِ ستائش ہے. پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں آج ارشد ندیم نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جسے آنے والی کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا. ارشد ندیم جیسے کھلاڑی ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں.انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیل کُود کے میدانوں میں بھی بہترین معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے. ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ کوئی بھی کام پوری محنت اور لگن سے کیا جائے تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔