
انگلش فٹبال ٹیم کی کپتان لیہ ولیمسن اقوام متحدہ میں خطاب کریں گی
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سسٹینبیلٹی ڈیولمپنٹ گولز سمٹ میں عالمی رہنمائوں کے ہمراہ لیہ بھی شرکت کریں گے۔وہ صنفی مساوات اور دنیا بھر میں لڑکیوں کو بھی برابری کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
انگلش فٹبال ٹیم کی کپتان لیہ ولیمسن انگلینڈ کی پہلی خاتون فٹبالر بن گئی ہیں جو اقوام متحدہ میں خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سسٹینبیلٹی ڈیولمپنٹ گولز سمٹ میں عالمی رہنمائوں کے ہمراہ لیہ بھی شرکت کریں گے۔وہ صنفی مساوات اور دنیا بھر میں لڑکیوں کو بھی برابری کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
ان کے خطاب کا موضوع ’لڑکیوں کو پیچھے نہ چھوڑیں‘ ہوگا۔ آرسنل سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم کارکن وی کاتیھو کے ساتھ ون آن ون بات چیت بھی ہو گی۔
ولیمسن نے حال ہی میں اردن میں ’زااتاری‘ کا بھی دورہ کیا ہے جو کہ دنیا کا سب سے بڑا شامی پناہ گزین کیمپ ہے، انھیں کیمپ کے دورے میں پتا چلا کہ وہاں فٹ بال لڑکیوں اور کمیونٹیز کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔
لیہ ولیمسن کا اپنے خطاب سے پہلے کہنا تھا کہ ’کھیل زندگیوں کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے تاہم اب بھی دنیا بھر میں بہت سی لڑکیوں کو برابری کے حقوق نہیں دیے جاتے۔ اس فٹبال نے یقینی طور پر میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔‘
زاتاری پناہ گزین کیمپ کے دورے میں مجھے اندازہ ہوا کہ کس طرح ہمارا فٹ بال پروگرام، کوچنگ فار لائف، کیمپ میں موجود لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے۔