مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ میں سلام پیس فیسٹیول،پاکستانی سٹال توجہ کا مرکز
امریکی شہریوں نے پاکستانی کلچر اور کھانے کے ذائقوں کو سراہا
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وایس آف جرمنی): مسلم کمیونٹی کے زیر اہتمام مشی گن سٹیٹ ایسٹ لانسنگ اسلامک سنٹر امریکا میں سلام پیس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف اسلامی ممالک کےطلبا اور طالبات نے کلچرل سٹال لگایا۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی پاکستان طلبہ ایسوسی ایشن نے بھی سلام پیس فیسٹیول میں حصہ لیا۔
پاکستانی سٹال اپنے لذیذ کھانوں اور عمدہ کے چائے سبب توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پاکستانی اسٹال پر چاروں صوبوں کی ثقافتی اشیاء بھی رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر صدر طلبہ ایسوسی ایشن محمد طلحہ نے شرکاء کو پاکستانی کلچر کے بارے آگاہی دی اور روایتی کھانوں کی تیاری کے بارے میں بتایا. مقامی امریکی شہریوں نے پاکستانی کلچر اور کھانے کے ذائقوں کو سراہا۔ صدر مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیسٹیول مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ثقافت کو پیش کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام مختلف ممالک کے لوگوں کے بارے میں مثبت پہلو اجاگر کرنے میں بہترین معاون ثابت ہو سکتے ہیں جن کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔