لاہور پھولنگر کے علاقے جمبر میں لیسکو حکام کی کارروائی، پیر حسن شاہ کا بھتیجا حسین شاہ گردیزی بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا
اس سلسلے میں لیسکو حکام نے پھولنگر ڈویژن کے علاقے جمبر سب ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے پیر حسن شاہ کے بھتیجے حسنین شاہ گریدیزی کی بجلی چوری بھی پکڑ لی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکریٹری پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں لیسکو حکام نے پھولنگر ڈویژن کے علاقے جمبر سب ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے پیر حسن شاہ کے بھتیجے حسنین شاہ گریدیزی کی بجلی چوری بھی پکڑ لی۔ حسنین شاہ گردیزی لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہا تھا ، چوری کی بجلی سے گھر اور مدرسے میں 3 اے سی چلائے جا رہے تھے ، لیسکو حکام کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، لیسکو حکام کی جانب سے چوری میں استعمال ہونے والا ٹرانسفارمر اور تاریں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں انداراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مدد میں چھ لاکھ روپے چارج کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم حسنین شاہ کا چچا پیر حسن شاہ بھی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔