مشرق وسطیٰ

صنعت کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے، انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل تیزی سے حل کئے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت وتجارت

ایس ایم تنویر سے سابق صدر ایوان صنعت وتجارت گوجرانوالہ کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات، سرامک انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر سے نیو منسٹر بلاک میں سابق صدر ایوان صنعت وتجارت گوجرانوالہ شہزاد حفیظ کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خراب انفراسٹرکچر کے حوالے سے سرامک انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن، ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران احمد اور دیگر متعلقہ افسران ملاقات میں موجود تھے۔وفد کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو ٹوٹ پھوٹ کے شکار انفراسٹرکچر سے سرامک انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے سرامک انڈسڑی کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران احمد کو جلدگوجرانوالہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی گوجرانوالہ کے ساتھ ملکر سڑک کی تعمیر و مرمت کا پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے صنعتکاروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انڈسٹری کے فروغ سے ہی ملک کی معاشی مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل تیزی سے حل کئے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button