مشرق وسطیٰ

پانی کی ترسیل و نکاسی سے وابستہ اداروں کو نیو آئی بی نیٹ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔ سید زاہد عزیز

اجلاس کی صدارت چئیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز نے کی انہوں نے کہا پانی کی ترسیل و نکاسی سے وابستہ اداروں کو نیو آئی بی نیٹ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کے توسط سے ورلڈ بینک کے زیلی ادارے نیو آئی بی نیٹ کے کیساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔پنجاب کے تمام واساز سمیت ملک کی 17 واٹر یوٹیلیٹیز نے شرکت کی۔اس موقع پر واشنگٹن ڈی سی سے نیو آئی بی نیٹ کے عہدیداروں کے علاوہ نیشنل کوآرڈینیٹر پی وان نے بھی شرکت کی.
اجلاس کی صدارت چئیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز نے کی انہوں نے کہا پانی کی ترسیل و نکاسی سے وابستہ اداروں کو نیو آئی بی نیٹ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے۔نیو آئی بی نیٹ آبی اداروں کی سروسز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریگا۔نیو آئی بی نیٹ دنیا کے 93 واٹر یوٹیلیٹیز کو اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے،انٹرنیشنل پلیٹ فارم اداروں کو درست اور بر وقت فیصلہ سازی پر ورک شاپ منعقد کریگا۔پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی تمام ممبر یوٹیلیٹیز کو نیو آئی بی نیٹ کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیاہے،نیو آئی بی نیٹ پاکستان کی تمام واٹر یوٹیلیٹیز کا موازنہ بھی کریگا۔
چئیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز نے کہاپاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک ملک کی تمام واٹر یوٹیلیٹیز کی فلاح کیلئے کوشاں ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button