کاروبار

اگر ملک کا معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو تاجروں کی بات سننا ہوگی، آل پاکستان تاجران

پاکستان میں کاروبار زندگی چلانے کے لیے قومی تاجر پالیسی تشکیل دی جائے ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں کی بھرمار نے چھوٹے تاجروں کے کاروبار کو ختم کر کے رکھ دیا ہے

پاکستان جنوبی پنجاب(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):‌راجن پور میں”آل پاکستان تاجران کنونشن،،” سے مقررین مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر چوہدری کاشف، بلوچستان سے مرکزی جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم اغا کے پی کے کے صدر شرافت علی مبارک اور بہاولپور کے صدر سید اسرارعلی شاہ ملتان کے صدر خالد قریشی اور شیخ حبیب ،سندھ کے صدر شیخ امتیاز احمد اور سکھر سے تاجر رہنما جاوید میمن اور سینئر وائس چیئرمین جنوبی پنجاب حاجی عبدالرشید ساجد ضلعی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کا معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو تاجروں کی بات سننا ہوگی ملک میں اج تک جامع موثر تاجر پالیسی نہیں لائی گئی پاکستان میں کاروبار زندگی چلانے کے لیے قومی تاجر پالیسی تشکیل دی جائے ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں کی بھرمار نے چھوٹے تاجروں کے کاروبار کو ختم کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مافیاز اور اشرافیہ پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے اور تاجر کو چور بنا دیا تاجر چور نہیں ہے بلکہ ہر موقع پر تاجر برادری نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے تاجر ٹیکس دیتے ہیں جس پر اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ عیاشیاں کرتے ہیں دو فیصد لوگ ملک پر قابض ہیں اور چندخاندان پاکستان پر 75 سالوں سے حکمرانی کرتے ائے ہیں انہوں نے پاکستانی قومی وسائل کو بے دریغ لوٹا ہے پاکستان کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار اٹا مافیا چینی مافیا گھی مافیا اور ڈالر مافیا ہیں پاکستان کو 168 ارب ڈالر کا مقروض کر دیا گیا پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہے قرض اشرافیہ لیتے ہیں اور عیاشیاں کرتے ہیں اور جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے پاکستان کا ہر شہری پیدائش لے کر موت تک سیلز ٹیکس دیتا ہے لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا مرکزی تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف نے کہا کہ ملک میں سود ی نظام سے معشیت تباہ وبرباد ہو چکی ہے ہمیں سود سے پاک اسلامی نظام معشیت پاکستان میں نافذ کرنا ہوگا تاکہ پاکستان میں ہر شہری کاروبار کر سکے اور پاکستانی عام شہری کی فلاح و بہبود ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اقدامات سے ملک میں معاشی استحکام ایا ہے بجلی چوروں اور ٹیکس چوروں کے خلاف ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن اصل اور بڑے چوروں کو پکڑا جائے اور ان کا احتساب کیا جائے پاکستان ووٹ کی پرچی سے قائم ہوا تھا اور پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام ووٹ کے پرچی سے ہی ممکن ہے پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں جبکہ عام پاکستانی کا خیال ہے کہ انہیں الیکشن نہیں بلکہ ملک کی معاشی سدھار کی ضرورت ہے ملک میں معاشی استحکام لائے جائے مرکزی سیکرٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا نے کہا کہ سمگلنگ کے نام پر پشتونوں کے کاروبار بند کر دیے گئے ہیں ان کے کاروبار ختم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا افغانیوں کو ایک آمر پاکستان میں لایا اور افغانی پاکستان کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان کو دوبارہ افغانستان دھکیلا جا رہا ہے کے پی کے کے صدر شرافت علی مبارک نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلیوں کی جارحیت نا قابل برداشت ہے اور ظلم عظیم ہے پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہودیوں کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور حکومت پاکستان مظلوم فلسطینی کی امداد کے لیے موثر کردار ادا کرے مرکزی انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے وائس چیئرمین حاجی عبدالرشید انجم ضلعی صدر نے اپنے سپاس نامے میں کہا کہ پاکستان راجن پور میں پاکستان بھر کے تاجروں کا اجتماع راجن پور کی تعمیر ترقی میں ایک اہم اقدام ہے اور وہ پاکستان بھر سے ائے ہوئے تاجر رہنماؤں اور قائدین کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے کاز کے لیے متحد ہے اور راجن پور کے تاجروں نے بھی اپنے قائدین کی کال پر لبیک کہا ہے میں نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں گے میاں ریاض ثاقب اور مجاہد علی، سینیئر وائس چیئرمین تاجران راجن پور حسنین سونترہ اور سید خرم شہزاد رضوی ایڈووکیٹ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اس موقع پر میڈیا کلب کے سیکرٹری جنرل مشتاق رضوی نے تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی کو ایک عوامی مطالبات پر منبنی یادداشت پیش کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجن پور،جامپور کو سوئی گیس دی جائے انڈس ہائی وے کی جلد از جلد تعمیر نو کی جائے راجن پور سے چلنے والی ٹرینیں بحال کی جائیں جام پور کو ضلع بنایا جائے اور ضلع راجن پور کو ائندہ پانچ سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے جن پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے راجن پور براستہ چلنے والی بند ٹرینوں کو فوری بحال کیا جائے کنونشن کے موقع پر تاجران کی ذیلی تنظیموں کے منتخب نمائندگان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا کنونشن کے اخر میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار امان اللہ قریشی اور انجمن تاجران صدر بازار راجن پور کے صدر وقار بھٹہ اور ظفر لنڈ ،چوھدری سلیم نے تاجر قائدین کو روایتی اجرکیں پیش کیں آخر میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button