مشرق وسطیٰ

آج ہمیں مختلف آوازیں سننے کو مل رہی ہیں کہ کوئی آئے گا اورسب ٹھیک ہو جائے گا،سید حسن مرتضی

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی موجود ہے۔ ملک پر جب بھی مصیبت آئی تم اٹیچی کیس لیکر بھاگے ہو

لاہور پاکستان(منصور بخاری وائس آف جرمنی):‌پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آج ہمیں مختلف آوازیں سننے کو مل رہی ہیں کہ کوئی آئے گا اورسب ٹھیک ہو جائے گا، میں آج ان سے پوچھتا ہوں سب کچھ ٹھیک کرنے والوں سب کچھ خراب بھی تو آپ نے کیا ہے۔پیچھلے 16 ماہ میں انہوں نے غریبوں کو 1 فیصد ریلیف نہیں دیا،سب سے زیادہ غربت ان کے دور میں آئی انہوں نے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا،سب لوگ جانتے ہیں 16 ماہ کے دوران کیا ہوا تھا ۔وہ پیپلز پارٹی۔لاہور کے زیر اہتمام ٹاون شپ۔مین بازار میں سانحہ کار ساز کے جلسے سے خطاب کر رھے تھے۔جلسے سے انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،رانا جمیل۔منج،فائزہ۔ملک۔سونیا خان،آصف ناگرہ،امجد جٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اسلم گڑا،صداقت شیروانی، عائشہ نواز چوہدری،احسن رضوی ،ذیشان شامی ،احسن شاہ ،مصطفی جٹ،عائشہ غوری، بشری ملک، حسن گیلانی، رانا عاشر، عامر نصیر بٹ،چودھری ریاض،پروین شیخ ،روبینہ سہیل بٹ، شاہدہ جبیں، نادیہ شاہ ، سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔حسن مرتضی نے مذید کہا کہ ان کو جب عدالت میں ننگا کیا تو پھر انہوں نے کہا معاہدہ 5 سال کا تھا،ان لوگوں کا کوئی کاروبار اس ملک میں نہیں ہے ان لوگوں کے بچے باہر ہیں,یہ لوگ صرف پاکستان پر حکومت کرنے آتے ہیں لیکن اب عوام ان کو سمجھ گئی ہے لیکن اب ان کی حکومت نہیں ہو گئی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی،پاکستان پیپلز پارٹی کو جب جب ختم کرنے کی کوشش کی گئی تب تب پاکستان پیپلز پارٹی نے اور زیادہ ترقی کی،اور آج کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ابھی تک بھی موجود ہے،ایک دن آئے گا جب غریب کی حکومت ہو گی اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکل میں ہو گی۔
حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی موجود ہے۔ ملک پر جب بھی مصیبت آئی تم اٹیچی کیس لیکر بھاگے ہو۔ دس سال کا معاہدہ کر کے جانیوالو،تم۔ملک کے ٹھیکیدار بنتے ہو۔تم اس ملک۔میں صرف سیاست کرنے آتے ہو۔عوام اب تمھارے جھانسے میں نہیں ائیگی۔ائندہ وزیر اعظم انشا اللہ بلاول بھٹو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیری لوگوں کے لئے آواز اٹھائی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی آج کے دن فلسطین کے ان لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرتی ہے،ہمارے دل بھی ان کے ساتھ ہیں ہم ان کا درد سمجھ سکتے ہیں،اج بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا وہ صرف پاکستان کا ہمدرد نہیں بلکہ فلسطین کا بھی ہمدرد ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج لیبر بیورو چودھری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ۔مظلوموں اور مغلوبوں کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ 2013کے الیکشن میں جو گھپلہ ہوا تھا وہ سب کے سامنے ہے،تیسرا الیکشن بھی متنازعہ ہوا تو ملک جمہوریت کی پٹڑی سے اتر جائیگا۔الیکشن جیسے عمل کو غیرمنصفانہ اور غیر شفاف بنائینگے تو ملک میں امن نہیں ہو گا،2013اور2018کے الیکشن متنازعہ تھے،2024میں ایک پارٹی کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو اپنی والدہ اور نانا کا علم لیکر نکلا ہے۔چودھری منظور نے کہا کہ اقتدار پیپلز پارٹی کیلیے کوئی مسئلہ نہیں،یہ ملک اور ریاست کسی خوفناک حادثے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اس حادثے سے صرف پیپلز پارٹی ملک کو بچا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس پلان ہے،میاں صاحب کے پاس کیا پلان ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک کا اصل بحران توانائی کابحران ہے جسکا حل۔پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔پیپلز پارٹی ریاست کو بچانے آ رہی ہے۔کسی اور کے پاس نعرے ،ہمارے پاس مکمل پلان ہے۔چودھری منظور نے کہا کہ مانتے ہیں کہ آصف زرداری نے عمران کی حکومت گرائی،پھر ہم۔نے حکومت بنا کر دکھائی۔اپنی وزارتوں کا حساب دینے کو تیار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم وزارت خارجہ۔موسمئ تبدیلی اور بی آئی ایس پی کا حساب دینے کو تیار ہیں۔میاں صاحب آپکے جس جس وزیر نے عوام کی زندگی میں زہر بھرا انہیں دوبارہ وزارت میں مت لیں،استقبال سے ن لیگ اس لیے پیچھے ہٹی تو آپکے استقبال۔کا موازنہ بی بی شہید کے جلسے سے ہونا تھا،30نومبر کو ہم بھی مینار پاکستان جائینگے اور آپ سے بڑا جلسہ۔کر کے دکھائیں گے آپکے پاس کوئی حکمت عملی اور پالیسی ہے تو دیں۔انہوں نے کہا کہ یہی سیٹ اپ رہنا ہے تو شہباز شریف آ کر بیٹھ جائیں۔یہ ادارے بیچنا نہیں خریدنا چاہتے ہیں۔چودھری منظور نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کس بزنس ٹائیکون کو پی آئی اے دینا چاہتے ہیں۔جس طرح ایم سی بی خریدا گیا تھا اسی طرح پی آئی اے خریدنا چاہتے ہیں۔ہم یہ نہیں ہونے دینگے۔یہ عوام کے اثاثے ہیں۔چودھری منظور نے سانحہ۔کار ساز کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا دھماکہ قدرے چھوٹا تھا،جسمیں جانثاران بینظیر شہید ہوئے۔پھر دوسرا دھماکہ اور پھر اسکے بعد تیسرا دھماکہ،مگر کوئی بینظیر کو چھوڑ کر نہیں بھاگتا،بی بی محترمہ نے کبھی کسی سے التجا نہیں کی مگر 19اکتوبر کی سینٹرل ایگزیکٹو میں بی بی ہماری طرف دیکھ کر کہتی ہیں۔اپ لوگوں نے مجھے نہیں چھوڑا،آج آپ سے التجا کرتی ہوں جس نے چھوڑ کر جانا ہے چلا جائے،اگر ساتھ چلنا ہے تو سر پر کفن باندھ کر چلو۔میں پیچھے نہیں ہٹنے والی،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل۔نے کیا کہ اہل لاہور کو شاندار جلسے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ٹاؤن شپ کے جلسے نے موچی دروازے کی یاد بھلا دی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button