دلکش لاہور کی روشنیوں اور خوبصورتی میں بہتری کیلئے سٹریٹ لائٹس کی بحالی اہم ہے۔رافعہ حیدر
خستہ حال اور قابل مرمت سڑکوں پر 52 ہزار 615 سکوائر فٹ پیچ ورک مکمل،شہر میں 3 ہزار 6 سو سے زائد سٹریٹ لائٹس کی مرمت، 1120 پوسٹر بینر ہٹائے،180 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ،سڑکوں کی مرمت سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر سروسز ونگ بلدیہ عظمی کی جانب سے شہر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے۔چیف آفیسر ایم سی ایل اقبال فرید کی سربراہی میں تمام زونل افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہر کی خستہ حال اور قابل مرمت سڑکوں پر 52 ہزار 615 سکوائر فٹ پیچ ورک مکمل کیا جاچکا ہے۔ مختلف زونز میں 3 ہزار 6 سو سے زائد سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 1120 پوسٹر،بینرز ہٹانے کے ساتھ 180 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے۔140 مقامات سے تاریں ہٹانے کے ساتھ 25 مین ہول مرمت کئے جاچکے ہیں۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی بنیادی زندگی میں بہتری کیلئے سروسز ونگ آپریشنز میں تیزی لائے۔ سڑکوں کی مرمت سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ دلکش لاہور کی روشنیوں اور خوبصورتی میں بہتری کیلئے سٹریٹ لائٹس کی بحالی اہم ہے۔