پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب
مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس کی قیادت میں تمام یونٹس اور افسران کی شرکت فلسطینی شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی عالمی برادری آگے بڑھ کر سویلینز کی حفاظت یقینی بنائیں، افسران کا خطاب و مطالبہ
پاکستان لاہور (نمائندہ وایس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس کی قیادت میں تمام یونٹس اور افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ افسران نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور مظالم فوری بند کرائے۔ عالمی برادری فوری جنگ بندی کو یقینی بنا کر غزہ کا محاصرہ ختم کرائے۔ اسرائیلی افواج انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے جو 1967ء سے پہلے کی صورتحال پر قائم ہو۔ پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے جسکا دارالحکومت القدس شریف ہوعالمی برادری آگے بڑھ کر سویلینز کی حفاظت یقینی بنائے۔