مشرق وسطیٰ

امریکہ، کینیڈا، بھارت و دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

صوبائی وزیر اوقاف اٖظفر علی ناصر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکھ یاتریوں کو سیف سٹی کا دورہ کروایا, سکھ یاتریوں نے مذہبی مقامات کی بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پنجاب اور سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکہ، کینیڈا، بھارت و دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا۔سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتاپور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی ۔سکھ یاتریوں نے مذہبی مقامات کی بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پنجاب اور سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ یاتریوں کے وفد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے۔ پنجاب پولیس اور سیف سٹی نے جو مان سمان دیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتےتھے۔گردواروں کی دیکھ بھال کیلئے پنجاب حکومت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان بالخصوص لاہوریوں کی مہمان نوازی کو بھرپور سراہا اور بار بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور, ایم ڈی سیف سٹیز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button