انٹرٹینمینٹ

جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان

بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔

پاکستان کے معروف ہیرو فواد خان نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے۔فواد خان حال ہی میں علی احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔فواد خان کا کہنا تھا کہ میری بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو میری اس سوچ پر اعتراض تھا کہ اور وہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پتا کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو میرا ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر گز اس پر اتفاق نہیں رکھتا کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو ہی فینز آپ کو پیار کریں گے اور توجہ دیں گے، جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا تب بھی اچھا کام کرنے والوں کو بہت پیار ملتا تھا۔فواد خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں بنایا، فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس کے بعد فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button