مشرق وسطیٰ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 406 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے.

وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 406 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،405 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 173 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 2افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل، 2 زرعی،1 انڈسٹریل اور 390 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 330607 ( تین لاکھ تیس چھ سو سات) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 9423741 (چورانوے لاکھ تئیس ہزار سات سو اکتالیس) روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ جوہرٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو 200000 روپے ، الہ آباد کے علاقے میں کنکشن کو 175000، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزم کو170000 اور شاہدرہ ٹاؤن ہی میں ایک اور ملزم کو 130000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 141 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 48900 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 48434 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 45563 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17421 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 69414387 (چھ کروڑ چورانوے لاکھ چودہ ہزار تین سو چوراسی) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2680563479 (دو ارب اڑسٹھ کروڑ چانچ لاکھ تریسٹھ ہزار چار سو اناسی روپے) ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button