ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات
پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیاگیا اور دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔ برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔