اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

منگل کو پی ڈی ایم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 31 جنوری سے 4 فروری تک تیز بارش اور مری گلیات میں برف باری کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
منگل کو پی ڈی ایم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ متعلقہ ڈپمارٹمنٹ کو بروقت اطلاع دے۔
’مری اور گلیات میں کی سڑکیں برف باری کے باعث متاثر ہو سکتی ہیں۔‘
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری میں سفر کرنے والوں کے لیے دوران ڈرائیونگ ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات نے برف باری سے متاثر ہونے والی سڑکوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گلیات میں برف باری کے بعد جی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔‘
’موسم کی صورت حال کے پیش نظر ایبٹ آباد میں گلیات، ٹھنڈیانی، اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جارتی ہیں۔‘
محکمہ اطلاعات کے مطابق ’پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل گاڑی میں فیول کی مناسب مقدار کو یقینی بناتے ہوئے لوہے کی چینز کا استعمال کریں، لینڈ سلائڈنگ سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔‘
’پہاڑی علاقے میں سفر سے قبل گاڑی کی فٹنس چیک کروائیں۔ کھانے پیسے کا سامان ضرور رکھیں، دھند یا برف باری اور رات کے وقت سفر سے اجتناب کریں۔‘
یاد رہے کہ اتوار کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button