
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چارج سنبھالتے ہی ایل ڈی اے کے تمام ونگز کا اجلاس طلب کر لیا،تمام ونگز ہیڈ نے بریفنگ دی۔
غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔بلڈنگ کنٹرول کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق ایل ڈی اے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مثالی ادارہ بنایا جائے گا، سروس ڈلیوری اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے افسران خود اپنے اور اپنے عملے کی ورکنگ کے ذمہ دار ہونگے، کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ سروس ڈلیوری اور پبلک فیڈ بیک ہو گا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق
پاکستان لاہور( نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے چارج سنبھالتے ہی ایل ڈی اے کے تمام ونگز کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام ونگز ہیڈ نے اپنے اپنے ونگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ون ونڈوسیل کی ورکنگ، سی ایم پی ونگ، چیف ٹاؤن پلاننگ ونگ سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ریکارڈ کی سفٹنگ اور جاری ریفارمز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے شہر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔بلڈنگ کنٹرول کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سے متعلقہ ایشوز پر شہریوں کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسران خود اپنے اور اپنے عملے کی ورکنگ کے ذمہ دار ہونگے۔افسران کی کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ سروس ڈلیوری اور پبلک فیڈ بیک ہو گا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہریوں کے بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں، بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ افسران اور عملہ نیک نیتی سے کام کریں، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ایل ڈی اے کی سروس ڈلیوری اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر ون ونڈو، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آئی ٹی، ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔