
مشرق وسطیٰ
وفاقی محتسب نے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو میڈیکل کلیم کی ادائیگی کروا دی۔
وفاقی محتسب نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعدپاکستان بروڈکاسٹنگ کارپوریشن کو حکم دیا تھاکہ وہ شکایت کنندہ کو تیس دن کے اندرمیڈیکل کلیم کی ادائیگی کو یقینی بنائے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):ظفر حیسن نے وفاقی محتسب آفس لاہور میں درخواست دی کہ وہ محکمہ پاکستان بروڈکاسٹنگ کارپوریشن (PBC)سے ریٹائرڈ ہوا تھا اور عرصہ دراز سے ایک موزی مرض کا شکار ہے۔ اس نے اپنی ادویات کے کلیم ادائیگی کے لئے اپنے محکمہ میں میڈیکل بلز جمع کروائے مگر محکمہ اسے میڈیکل کلیم کی ادائیگی میں مُسلسل لیت ولعل سے کام لے رہاتھا۔وفاقی محتسب نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعدپاکستان بروڈکاسٹنگ کارپوریشن کو حکم دیا تھاکہ وہ شکایت کنندہ کو تیس دن کے اندرمیڈیکل کلیم کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔آج مورخہ 21.03.2024 کو محکمہ پاکستان بروڈکاسٹنگ کارپوریشن نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم پردرخواست گزار کومیڈیکل کلیم کا چیک دے دیا۔