
پنجاب بھر کی شاہراہوں و ایکسپریس ویز کی تعمیر کا مشن جاری
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف اور پروجیکٹ کے احکام بھی ہمراہ
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی) :2024صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے گوجرانوالہ ایکسپریس وے پہنچ گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف اور پروجیکٹ کے احکام بھی اُن کے ہمراہ.تھے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف درخت لگانے کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پنجاب کی سب سے زیادہ سر سبز ایکسپریس وے ہوگی.وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری ہے. گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے لاہور تا گوجرانوالہ کا سفر 45 منٹ کا ہوجائے گا.صوبائی وزیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ تا کوٹ سخی سرور انٹرچینج 74 کلومیٹر ایکسپریس وے پر اسفالٹ کا کام بھی جاری ہے۔گوجرانوالہ کو حافظ آباد اورلاہور اسلام آباد موٹر وے سے ملایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوم الناس کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی و درخت لگانے کے کام کو آئندہ چند دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی