مشرق وسطیٰ

صوبہ بھر میں منعقدہ 3830 مجالس اور 547 عزاداری جلوسوں کے فرائض 37597 پولیس افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔

کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 05 ویں محرم الحرام اور جمعتہ المبارک کے موقع پر پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی فرائض تندہی سے سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مذہبی مقامات، عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 05 محرم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3830 مجالس منعقدہوئیں، 547 عزاداری جلوس برآمد ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں 42 جلوس 410 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن میں اے کیٹیگری کی45 مجالس شامل تھیں، صوبہ بھر میں مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 37597 پولیس افسران و اہلکار، ایلیٹ سپیشل پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ والنٹئیرز بھی مجالس و عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی میں پولیس کو معاونت فراہم کر رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں منعقدہ 3830 مجالس کی سکیورٹی پر 25 ہزار سے زائد افسران واہلکار وں نے سر انجام دئیے جبکہ 547 جلوسوں کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی اوز، ڈی پی اوزنے محرم سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی اور تمام اضلاع میں عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے موسم میں امام بارگاہوں اور عزاداری جلوسوں کے روٹس پر تعینات اہلکار شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button