
پاکستان:لاہوراچھرہ روڈ پر سرعام خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس کے شکنجے میں
مرد نے سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑنے کی کوشش کی سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو فورا موقع پر پہنچے کی ہدایات دیں اچھرہ پولیس نے شوہر کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا،ترجمان سیف سٹیز
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمن) :اچھرہ روڈ پر سرعام خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس کے شکنجے میں آگیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کے دوران مرد اور خاتون کو روڈ پر تلخ کلامی کرتے دیکھا۔مرد نے سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑنے کی کوشش کی ۔راہگیروں نے تشدد کرتا دیکھ کر مزاحمت کرتے ہوئے خاتون کو بچایا۔سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو فورا موقع پر پہنچے کی ہدایات دیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور معلومات لینے پر پتہ چلا دنوں میاں بیوی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ فیکٹری میں کام کرتی ہےاور شوہر اس پر شک کرتا ہے۔خاتون نے الزام لگایا کہ شک کی بنا پر خاوند نے مجھے پہلے بھی بہت دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے شوہر کو حراست میں لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔،ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ شوہر نے اپنے رویے پر معافی مانگی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔خاتون نے بروقت کارروائی کرنے پرسیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کر رہی ہیں۔