انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین
کیریئر اوربیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا‘ شاہ رخ خان
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 3 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوگیا ہے لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا
ممبئی (نمائندہ وائس آف جرمنی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اوربیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں کو ہر کسی کی عزت و احترام کرنا سکھایا ہے ۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 3 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوگیا ہے لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا کیونکہ وہ اس کی ملکیت ہے۔ شاہ رخ نے اہلیہ کی اہمیت اور محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی میری پہلی ترجیح ہے، اگر کبھی مجھے اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا کیونکہ وہ میرے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے میں منسلک ہوں اور اسی سے محبت کرتا ہوں۔