اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

منشیات کی اتنی بڑی مقدار کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانا قابل ستائش ہے،پوری قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ مل کر انسدادِ منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کی متحرک قیادت کی بدولت 1.3 ٹن منشیات کی روک تھام ممکن ہوئی۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدار کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانا قابل ستائش ہے،پوری قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کا مکمل سد باب انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے انتہائی اہم ہے،حکومت پاکستان انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button