کھیل

پاکستان پولیس تائیکوانڈو ٹیم کی 17 ویں کورین ایمبیسڈر سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن میں شاندار پرفارمنس

کورین ایمبیسڈر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مختلف اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پولیس تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں

(سید عاطف ندیم.پاکستان): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں 17 ویں کورین ایمبیسڈر سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن میں برونز میڈل جیتنے والے 06 کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیس تائیکوانڈو ٹیم نے 17 ویں کورین ایمبیسڈر سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پولیس کے 06 کھلاڑیوں نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 06 برونز میڈل اپنے نام کئے۔ اے ایس آئی محمد پرویز، ہیڈ کانسٹیبل محمود عظمت اور ذیشان حسن، لیڈی کانسٹیبل مہوش طارق، انعم خالد اور مقدس نے برونز میڈل حاصل کئے۔ کورین ایمبیسڈر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مختلف اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پولیس تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل پولیس آفس میں مدعو کیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے تمام کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم سے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button