پاکستان

‘عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے، عوام کو اسمبلی کارروائی سے آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان

/سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی یورپین یونین پروگرام ''مستحکم پارلیمان'' کی ٹیم لیڈر میری کمنز (Marry Cummings) اسمبلی چیمبر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو

(سید عاطف ندیم-پاکستان): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے یورپین یونین کے پروگرام ”مستحکم پارلیمان” کی ٹیم لیڈر میری کمنز (Marry Cummings) نے وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔سپیکر نے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے میری کمنز کو یورپین یونین کے پروگرام ”مستحکم پارلیمان” کی ٹیم لیڈر منتخب ہونے پر مبارکبا د دی۔ ملاقات میں ای پارلیمنٹ کے قیام، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔ عوام کو اسمبلی کارروائی سے آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی III احمد اقبال، ایڈوائزر ٹو سپیکر اسامہ خاور، سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی اور فیصل بٹ بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button