پاکستان

عراقی سپیشل فورسز کی پاکستان میں تربیت مکمل

پاکستان اور عراقی افواج کے درمیان عسکری تربیت میں تعاون 1955 سے جاری ہےاور عراقی فوج کی درخواست پر ان کی سپیشل فورسز کے جوانوں کو تربیت دے رہی ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): عراقی سپیشل فورسز کی پاکستان میں تربیت مکمل ہوگئی،قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی،عراقی فوجی جوان 19 دسمبر 2024 کو تربیت کے لئے پاکستان پہنچے تھے،عراقی فورسز کے جوانوں کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
پاکستان اور عراقی افواج کے درمیان عسکری تربیت میں تعاون 1955 سے جاری ہےاور عراقی فوج کی درخواست پر ان کی سپیشل فورسز کے جوانوں کو تربیت دے رہی ہے،پاکستان آرمی این سی ٹی سی میں مزید عراقی اسپیشل فورسز کے جوانوں کو تربیت دے گی۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی جدید ترین سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ تربیتی مرکز ہے،پاکستانی عسکری ادارے خطے میں سکیورٹی تعاون بڑھانے اور انسداد دہشت گردی تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button