سائنس و ٹیکنالوجی

چین نے سیارچے کے نمونے حاصل کرنے کے لیے مشن بھیج دیا

''خلائی جہاز نے اپنے سولر پینلز کو آسانی سے کھولا اور یہ کہ سی این ایس اے نے اس لانچ کو کامیاب قرار دیا ہے۔‘‘

افسر اعوان اے ایف پی، روئٹرز کے ساتھ

اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو چین نظام شمسی میں گردش کرتے کسی سیارچے کی سطح سے نمونے لانے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

اس مشن کی کامیاب تکمیل کی صورت میں چین خلا میں گردش کرتے سیارچوں کی سطح پر موجود چٹانوں کے نمونے تحقیق کے لیے زمین پر لانے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

ہم اس مشن کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

اس مشن کے لیے لانگ مارچ-3 بی نامی راکٹ کے ذریعے تیان وین-2 پروب کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ راکٹ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں قائم شی چانگ نامی لانچنگ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 1:31 پر اپنے مشن پر روانہ ہوا۔

چینی چاند مشن کی خاص بات کیا ہے؟

شنہوا نے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے حوالے سے لکھا ہے کہ تیان وین-2 خلائی جہاز کو سیارچے 2016HO3 کے ٹرانسفر مدار میں داخل ہونے میں 18 منٹ لگے۔

اس نیوز ایجنسی کے مطابق، ”خلائی جہاز نے اپنے سولر پینلز کو آسانی سے کھولا اور یہ کہ سی این ایس اے نے اس لانچ کو کامیاب قرار دیا ہے۔‘‘

تیان وین-2 جولائی 2026ء میں اس سیارچے پر پہنچے گا اور وہاں سے حاصل کردہ چٹانی پتھروں سے بھرے کیپسول کو لے کر نومبر 2027ء میں واپس زمین پر اتارے گا۔

یہ سیارچہ 2016ء میں سائنس دانوں نے ہوائی میں دریافت کیا تھا۔ اس کا قطر تقریباﹰ 40 سے 100 میٹر (130-330 فٹ) ہے اور یہ زمین کے نسبتاﹰ قریب خلا میں گردش کر رہا ہے۔

خلائی تحقیق کا چینی خواب

چین نے اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں چین نے اپنے خلائی پروگرام پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں تاکہ صدر شی جن پنگ کے بقول اس ملک کے ‘خلائی خواب‘ کی تکمیل ہو سکے۔

چین کا خلائی اسٹیشن
چین کا اپنا خلائی اسٹیشن زمین کے گرد مدار میں پہلے ہی موجود ہے۔تصویر: Adrian Mann/StockTrek Images/IMAGO

چین کا اپنا خلائی اسٹیشن زمین کے گرد مدار میں پہلے ہی موجود ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے چاند کے اس حصے پر اپنے روبوٹ بھیجنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ اب چین 2030ء تک انسانوں کو چاند کی سطح پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button