بین الاقوامی

کس مسلم ملک نے عیدالاضحیٰ 2025 پر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی، لوگوں میں ناراضگی، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

تقریباً 99 فیصد مسلم آبادی والے ملک مراکش نے قربانی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے ہیں

مراکش خصوصی نمائندہ:اس وقت پوری دنیا میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ تمام مسلم ممالک سمیت دنیا بھر میں اس دن جانوروں کی قربانی کرتے ہیں سنت ابراہیمی کی پیروی کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار ایک بڑے مسلم ملک نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تقریباً 99 فیصد مسلم آبادی والے ملک مراکش نے قربانی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ اس بار پوری دنیا میں بقرعید 7 جون کو منائی جائے گی۔ اس اسلامی ملک مراکش نے تمام شہریوں کو سختی سے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی شخص عیدالاضحیٰ یعنی بقرعید کے دن کسی جانور کی قربانی نہیں کرے گا۔ اس حکم کے بعد چھاپے شروع ہو گئے ہیں۔
مسلم ملک مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے اس شاہی فرمان کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی فضا ہے۔ اب یہاں کی پولیس نے ہر جگہ قربانی کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ مذہب اسلام میں عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کرنا افضل سمجھا جاتا ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کو تقاضہ ایمان کہا جاتا ہے۔
شاہ محمد ششم نے بدھ کے روز مراکش کے لوگوں پر زور دیا کہ اس بار خشک سالی کی وجہ سے جانوروں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اس لیے قربانی کے لیے بھیڑیں نہ خریدیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے جانور پالنا چھوڑ دیا ہے، اس لیے حالات کو سمجھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراکش کے بادشاہ نے کہا کہ بقرعید کے دن لوگ خدا سے دعا کریں اور غریبوں اور محروموں کو عطیات دے کر اپنا تہوار منائیں۔
بادشاہ کے فیصلے کے فوری بعد پورے ملک میں جانوروں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چھپ چھپ کر جانور بیچنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں وہ بھی سڑکوں پر آکر احتجاج و مظاہرے کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button