مشرق وسطیٰ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری، فضائی ٹریفک بدستور متاثر

عمان اور اربیل کے لیےپروازیںگیارہ جولائی تک معطل رہیں گی۔ ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ اس دوران متعلقہ ممالک کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائے گی

ایران اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر معاہدہ طے پا جانے کے باجود اب بھی خطے میں کشیدگی اور غیریقینی کی صورت حال کے باعث متعدد ایئرلائنز اس علاقے کے لیے اپنی پروازیں معطل کیے ہوئے ہیں۔

ایجیئن ایئر لائنز
اس یونانی ایئر لائن نے تل ابیب، بیروت، عمان اور اربیل کے لیے 8 ستمبر کی صبح تک تمام پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔

ایئر بالٹک
لِٹویا کی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔

ایئر کینیڈا
کینیڈین ایئرلائن نے ٹورنٹو سے دبئی کی پروازیں چار اگست تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ایئرلائن کے مطابق کینیڈا اور اسرائیل کے درمیان پروازیں آٹھ ستمبر سے بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

ایئر یوروپا
اسپین کی ایئریوروپا نے تل ابیب کے لیے 31 جولائی تک تمام پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔

تل ابیب کے ہوائی اڈے کا منظر
اسرائیل کے لیے متعدد ایئرلائنز اپنی پروازیں روکے ہوئے ہیں۔تصویر: David Silverman/Getty Images

ایئر فرانس اورکے ایل ایم
ایئر فرانس سات جولائی سے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ اور تل ابیب کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کے ایل ایم ایئرلائنز نے کہا کہ وہ اکتیس جولائی تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ رکھے گی۔

ڈیلٹا ایئر لائنز
امریکی ایئرلائن ڈیلٹا کے مطابق تل ابیب جانے والی پروازیں اکتیس اگست تک متاثر ہو سکتی ہیں۔

ایل آل اسرائیل ایئرلائنز
29 جون کو اسرائیلی ایئرلائن ایل آل اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی چند پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جب کہ باقی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ایک روسی ایئرپورٹ کا منظر
ان فضائی بندشوں کی وجہ سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔تصویر: AP/picture alliance

ایمریٹس
ایمریٹس نے تہران کے لیے پانچ جولائی تک پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔ اس ایئرلائن کی بغداد کے لیے پروازیں یکم جولائی سے اور بصرہ کے لیے دو جولائی سے بحال ہوں گی۔

فِن ایئر
فِن لینڈ کی ایئرلائن نے دوحہ کے لیے پروازیں آج تیس جون تک منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایئرلائن ایران، عراق، شام اور اسرائیل کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہی۔

فلائی دبئی
اس اماراتی ایئرلائن نے کہا ہے کہ یہ اپنی معمول کی پروازیں یکم جولائی سے بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برٹش ایئرویز.
برٹش ایئرویز تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 31 جولائی تک معطل رکھے گی جبکہ عمان اور بحرین کے لیے پروازیں آج 30 جون تک معطل رہیں گی۔
آئی بیریا ایکسپریس نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 25 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ٹی اے ایئرویز
آئی ٹی اے نامی اطالوی ایئرلائن نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 31 جولائی تک معطل کر رکھی ہیں۔

جاپان ایئرلائنز
جاپا ایئرلائن نے دو جولائی تک دوحہ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

لفتھانزا گروپ

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے بیروت کے لیے اپنی پروازیں آج تیس جون تک اور تل ابیب اور تہران کے لیے 31 جولائی تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ عمان اور اربیل کے لیےپروازیںگیارہ جولائی تک معطل رہیں گی۔ ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ اس دوران متعلقہ ممالک کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائے گی۔

پیگاسس
ترکی کی نجی ایئرلائن پیگاسس نے ایران کے لیے سات جولائی تک اور عراق، لبنان اور اردن کے لیے  چار جولائی تک اپنی پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر ایئرویز
قطر ایئرویز بغداد کے لیے اپنی پروازیں تیس جون، اربیل کے لیے یکم جولائی، سلیمانیہ اور نجف کے لیے دو جولائی، بصرہ کے لیے تین جولائی اور دمشق کے لیے چار جولائی سے اپنی پروازیں بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایران کے لیے پروازوں کی منسوخی جاری ہے اور ان کی بحالی کے لیے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رائن ایئر
رائن ایئر نے تل ابیب اور عمان کے لیے پروازیں پچیس اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز
اس امریکی ایئرلائن کے مطابق تل ابیب کے لیے اس کی پروازیں یکم اگست تک متاثر رہ سکتی ہیں جبکہ دبئی کے لیے تین جولائی تک متاثر رہیں گی۔

وِز ایئر
وز ایئر تل ابیب اور عمان کے لیے اپنی پروازیں پندرہ ستمبر تک معطل رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہنگری کی یہ ایئرلائن اسرائیل، عراق، ایران اور شام کی فضائی حدود سے اجتناب برت رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button