کھیلتازہ ترین

پاکستان میں ٹی سی ایل چیمپیئنز اریناکاسنسنی خیز فائنل، بڑی عوامی شرکت کے ساتھ شاندار اختتام

مختلف ٹائٹلز میں شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی، جہاں ای اے اسپورٹس ایف سی 26 (فیفا) میں زاہد حسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ابراہیم حسین خان دوسرے نمبر پر رہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ، ٹی سی ایل نے ایمپوریم مال لاہور میں ٹی سی ایل چیمپئنز ارینا کے گرینڈ فائنل کا کامیاب انعقاد کیا، جس نے ملک کے سب سے دلچسپ اسپورٹس ٹورنامنٹس میں سے ایک کو شاندار انداز میں اختتام پذیر کیا۔فائنل میں پاکستان بھر سے بہترین گیمنگ ٹیلنٹ نے حصہ لیا، جہاں انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے دیکھنے کو ملے جنہوں نے شائقین کو آخری لمحے تک محظوظ کیے رکھا۔ ایک حیران کن موڑ میں ایک نئے ابھرتے ہوئے چیمپئنزنے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بڑے ناموں، بشمول ٹیکن ورلڈچیمئن ارسلان ایش اور ٹاپ کھلاڑی عاطف بٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مختلف ٹائٹلز میں شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی، جہاں ای اے اسپورٹس ایف سی 26 (فیفا) میں زاہد حسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ابراہیم حسین خان دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح ٹیکن 8 میں کاشی اسنیک نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ عاطف بٹ رنر اپ رہے۔ یہ ایونٹ پاکستان کی ای اسپورٹس کمیونٹی میں ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔
ارسلان ایش اور عاطف بٹ جیسے نامور کھلاڑیوں کی موجودگی نے مقابلے کی اہمیت اور جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا، جس سے شائقین اور گیمنگ کمیونٹی کی بڑی تعداد متوجہ ہوئی۔ ان کی شرکت نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں فیملیز، نوجوان گیمرز اور اسپورٹس کے شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں ای سپورٹس کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب گیمنگ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہو رہی ہے۔
یہ سارے مقابلے ٹی سی ایل کے انٹرنیشنل ایوارڈ وننگ ٹی ویC6K کیوڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی پر کھیلے گئے۔ یہ ایل ای ڈی ٹی وی خاص طور پر گیمنگ کے لیے خاص طور پر بنائے گئے ہیں۔
ٹی سی ایل چیمپئنز ارینا نے گیمرز کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا اور پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے ٹی سی ایل کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ 2 ملین روپے کے پرائز پول،جس میں نقد انعامات اور ٹی سی ایل کی مصنوعات شامل تھیں،جس نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا شاندار موقع فراہم کیا اور ملک میں ای گیمنگ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button