
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
آج مورخہ 14 جون 2026 کو جنوبی پنجاب میں پولیس کی جنگی چیک پوسٹ پر ایک افغانی نشئی نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی سے دھماکہ کیا۔ تصویر میں دکھائی جانے والے خود ساختہ لانچر کے ذریعے فتنہ الخوارج یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے تھانے کو اس لانچر کے ذریعے پن پوائنٹ نشانہ بنایا-

حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فتنہ الخوارج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے خود ساختہ میزائل اور راکٹ اکثر اپنے ہدف سے ہٹ کر اردگرد کے علاقوں میں گرتے ہیں، جس کے نتیجے میں شہری املاک اور بے گناہ افراد کو نقصان پہنچتا ہے۔ بعد ازاں اس نقصان کی ذمہ داری گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج دونوں مل کر سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔



