یورپتازہ ترین

یوکرین میں مسافر ٹرین پر روسی ڈرون حملہ یورپ میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے، جرمن وزیر دفاع

جرمن وزیر دفاع نے کہا، ’’ولادیمیر پوٹن جو کچھ کر رہے ہیں، وہ خطرناک ہے۔ وہ یہ بات جانتے ہیں اور اسی لیے ایسا کر رہے ہیں۔‘‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے یوکرین اور پولینڈ کی سرحد کے قریب ایک مسافر ٹرین پر روسی ڈرون حملے کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے سوچا سمجھا اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یورپ میں خوف پیدا کرنا ہے۔

پیر کو شمال مشرقی جرمنی کے شہر وولگاسٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پسٹوریئس نے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ یورپی ممالک تحمل برقرار رکھیں اور خود کو اشتعال دلانے کی کوششوں کا شکار نہ ہونے دیں۔

منجمد روسی اثاثے، یورپی کمیشن یوکرین کو کیسے دے گا؟

ان کے بقول، اس کے ساتھ یہ بھی واضح رہنا چاہیے کہ یورپی ممالک اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور صورتحال مزید بگڑنے کی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جرمن وزیر دفاع نے کہا، ’’ولادیمیر پوٹن جو کچھ کر رہے ہیں، وہ خطرناک ہے۔ وہ یہ بات جانتے ہیں اور اسی لیے ایسا کر رہے ہیں۔‘‘

اتوار کو ایک روسی ڈرون نے یوکرین میں نیٹو رکن پولینڈ کی سرحد کے قریب ایک مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملہ اس مقام سے ایک سفارتی ٹرین کے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا، جس میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور متعدد یورپی سفارت کار سوار تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button