صحتتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند معمولاتِ زندگی کے حوالے سے عوامی آگاہی کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ذیابیطس جیسے بڑھتے ہوئے صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ بیماری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں، بالخصوص کالجوں اور جامعات کے طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند معمولاتِ زندگی کے حوالے سے عوامی آگاہی کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے۔ ٹیلی وژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق معلومات عام کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ترجیحات کے مطابق واضح پالیسی اور قابلِ عمل منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ متعلقہ ادارے تحقیق، آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کریں اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
ذیابیطس کے علاج کے قومی و بین الاقوامی طبی ماہرین کے ایک وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وفد بین الاقوامی اینڈوکرائنولوجی سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سید عباس رضا کی قیادت میں اینڈوکرائنولوجی سیمینار میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے۔وفد نے ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا اور آگاہی مہم میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button