تازہ ترینیورپ

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے ای میل اکاؤنٹس سے لاکھوں پیغامات چوری

ایک ویب سائٹ پر بعض ای میلز کے مبینہ خلاصے شائع کیے گئے، تاہم اصل پیغامات جاری نہیں کیے گئے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) نے منگل کو بتایا کہ ہیکرز نے جماعت کے ارکان کے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے بڑی تعداد میں پیغامات چوری کر لیے ہیں۔

جرمن اخبار ’بلڈ‘ کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے اس سائبر حملے میں 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد ای میلز چوری کی گئیں، جن میں جماعت کی شریک سربراہ ایلس وائیڈل اور شریک بانی الیگزینڈر گاؤلانڈ کے بھیجے گئے پیغامات بھی شامل ہیں۔

ایک ویب سائٹ پر بعض ای میلز کے مبینہ خلاصے شائع کیے گئے، تاہم اصل پیغامات جاری نہیں کیے گئے۔

بلڈ کے مطابق شائع شدہ مواد میں جماعت کے بعض ارکان کے شناختی کارڈز کی تصاویر، بینک اسٹیٹمنٹس، رکنیت کی درخواستیں اور اے ایف ڈی کی بعض مقامی شاخوں کی رکنیت کی فہرستیں بھی شامل تھیں۔

اے ایف ڈی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ حملے کا فوری طور پر پتا چلا کر اسے روک دیا گیا اور اس کے بعد تمام صارفین کو صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا۔ اور وہ ان مواد کا جائزہ لے رہی ہے جو انٹرنیٹ پر شائع کیا گیا ہے۔

امیگریشن مخالف اور روس کے بارے میں نرم مؤقف رکھنے والی اے ایف ڈی قومی سطح کے رائے عامہ کے جائزوں میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے دو ریاستی انتخابات میں بھی جماعت نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور چانسلر فریڈرش میرس کی مرکز دائیں بازو کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کو واضح فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button