کاروبار

گروپ انشورنس کی فوری ادائیگی ، ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو ملازمین کو فوری گروپ انشورنس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے گروپ انشورنس ادائیگی کیلئے دیگر صوبوں کی طرح قانون میں ترمیم کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ گورئمنٹ کے پانچ لاکھ ملازمین کی گروپ انشورنس کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی ، عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے کہا کہ حکومت سندھ دیگر صوبوں کی طرح قانون میں ترمیم کرکے ملازمین کو گروپ انشورنس جلد ادا کرے جبکہ کلیم طویل عرصے تک لٹکانے پر عدالت نے اسٹیٹ لائف پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس صلاح الدیں پہنور نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کی رقم رکھ کر بھی آپ کلیم پر ادائیگیاں نہیں کررہے، اسٹیٹ لائف پر فوجداری مقدمہ ہوسکتا ہے، جس پر صوبائی سیکریٹری فنانس نے کہا کہ پانچ ہزار انتقال کر جانے والے ملازمین کے ورثاء کے کلیم زیر التواء ہیں،کلیم کی تصدیق کو طریقہ کار آسان بنایا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیگر صوبوں میں ریٹائرمنٹ پر ہی پالیسی کی رقم دے دی جاتی ہے،سندھ کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو 65 سال تک کی عمر کا انتظار کرایا جاتا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو ملازمین کو فوری گروپ انشورنس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے گروپ انشورنس ادائیگی کیلئے دیگر صوبوں کی طرح قانون میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button