وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ نے ملالہ کو شادی پر کیا کہا ۔۔۔ ؟
لندن: ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ۔ ملالہ یوسفزئی اور اثر ملک کے نکاح کی تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل مینجر کے عہدے پر فائز اثر ملک کا نکاح برمنگھم میں ہوا ۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کی خبر ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرکے دی ۔
نکاح کے بعد دنیا بھر سے ملالہ یوسفزئی اور اثر ملک کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دنیا بھر میں مداح ان کے بہتر مستقبل کے دعائیں کررہے ہیں ۔ ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پیچھے نہیں رہیں ۔ جمائمہ گولڈاسمتھ نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ۔۔۔
اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے لکھاکہ ‘مبارک، ماشاء اللہ‘۔
یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی اور اثرملک نے برمنگھم میں ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا ہے ۔