کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے ، 3ماہ بڑے اہم ہے، نوازشریف واپس آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 3سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے، ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا 3ماہ بڑے اہم ہیں،نوازشریف واپس آسکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوزآئیں گی ویڈیوزبھی آئیں گی۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کی نیب انکوائری پر منظوروسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،
عدالت نے ریمارکس میں کہا نیب نےعدالت میں کہاتھاانکوائری بندکی جارہی ہے، اس سےمتعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا انکوائری نیب سکھرمنتقل کی جارہی ہے، رپورٹ بھی سکھرمیں جمع کرادیں گے ، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ
آپ کوانکوائری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرانکوائری جاری رکھنے یابندکرنےسےمتعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی۔