پاکستانتازہ ترین

مری میں تمام سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ سیاحتی مقام کی مرکزی شاہراؤں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ سیاحتی مقام کی مرکزی شاہراؤں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے مطابق سیاحتی مقام مری میں موجود تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی ریلیف کیمپس میں 371 سیاحوں کو منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سول اداروں سمیت سب نے مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ مقامی افراد نے بھی مدد کی جس وجہ سے رات سے قبل ہی سیاحوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہوگئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے اور سڑک کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے اور کلڈانہ باڑیاں روڈ پر اس وقت 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک راستہ کھول دیاگیا ، گھڑیال سے بھوربن تک راستہ کھلا ہے ،جھیکا گلی سے کلڈنہ تک راستہ کھل گیا لیکن پھسلن موجود ہے ،پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں کھل رہی ،کلڈنہ سے باڑیاں تک راستہ کھولنے کیلئے انجینئرز،مشینری ریسکیو کے عمل میں مصروف ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 300 متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے ، مری میں ایک ہزار سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو کھانا فراہم کیاگیا ،متاثرہ افراد کو پناہ کے ساتھ گرم کھانا،چائے فراہم کی گئی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button