اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی میں عمران خان اور صدر عارف علوی کا مثبت کردار قابل تحسین ہے

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں اپنی نوعیت کے منفرد مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ...

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں اپنی نوعیت کے منفرد مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں عمران خان اور صدر عارف علوی کا مثبت کردار قابل تحسین ہے اور عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سچا، محب وطن اور عوامی لیڈر ہے۔ امید ہے جنرل عاصم منیر حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل راولپنڈی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا اور راولپنڈی میں لاکھوں لوگ اپنے قائد عمران خان کا استقبال کرنے کے لئے موجود ہونگے۔ حقیقی آزادی مارچ پاکستانی عوام کو کالے انگریزوں سے نجات دلائے گا۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ان کے خلاف مذہبی منافرت جیسے حربے بھی کارگر ثابت نہ ہو سکے۔انکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہر طرح کا پراپیگنڈا کر کے دیکھ لیا لیکن عوام کا اعتماد صرف عمران خان ہیں۔ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام کو تمام مسائل سے نجات دلائے گا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu