مشرق وسطیٰ
کرپٹ ٹولے کی مٹھائیاں ابھی ہضم نہیں ہوئیں کہ ڈیوڈ روز نے انہیں اوقات یاد دلا دی۔ فیاض الحسن چوہان
ڈیلی میل کا کیس امپورٹڈ حکمرانوں کی گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کے موقف پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ پر ڈیلی میل اپنے ایک پوائنٹ پر پیچھے ہٹا۔ ڈیوڈ روز نے واضح کیا کہ ڈیلی میل آل شریف کی منی لانڈرنگ کے بیان پر اب بھی قائم ہے۔ ڈیلی میل کا کیس امپورٹڈ حکمرانوں کی گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کی مٹھائیاں ابھی ہضم نہیں ہوئیں کہ ڈیوڈ روز نے انہیں اوقات یاد دلا دی۔ آل شریف اپنے مغل بچوں کے ذریعے میڈیا پر جھوٹی خبریں چلوا رہا ہے۔چھوٹی خبریں چلوانے سے انکی منی لانڈرنگ اور کرپشن نہیں چھپ سکتی۔انہوں نے بتایا کہ اخبار نے ایک چھوٹی سی غلطی کی تصحیح کی ہے۔ ڈیلی میل نے پورے شریف خاندان پر لگائے گئے الزام واپس نہیں لئے۔