تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، سی ٹی او لاہور
کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں ٹریفک افسران و وارڈنز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس پی صدر سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی اشفاق احمد، ڈی ایس پی لائسنسنگ کامل حیسن سمیت تمام ٹریفک سرکل افسران، سیکٹر انچارجز اور وارڈنز نے شرکت کی، اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ میم کامیاب بنانے پر وارڈنز کی کاوشوں کا سراہا،ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ پر سختی پابندی کروانے پر ہیڈانجریز کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، لین لائن، سٹاپ لائن کو بھی ہیلمٹ مہم کیطرح یقینی بنایا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی نے افسران کو واضح کیا ہے کہ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہمارا اولین فریضہ ہے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا حادثات کا سبب بنتا ہے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز ایمانداری اور محنت سے کام جاری رکھیں،ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، جبکہ وارڈنز پولیس کے سفیر ہیں، خوش اخلاقی اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہناتھا کہ سیف سٹی کمیروں کی مدد سے بھی وارڈنز کی سپرویژن کی جارہی ہے، ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا،ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے،